Sat, October 03, 2026

ریگولیٹری نظام کو شفاف اور کاروبار دوست بنانا حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ...

اپوزیشن سے مذاکرات، محسن نقوی نے وزیراعظم کو تازہ پیش رفت سے آگاہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپوزیشن سے مذاکرات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ...

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپر انٹیلی جنس کی عالمی دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والا ملک دنیا میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلے گا، جبکہ امریکا اس شعبے میں چین سے بہت آگے ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور سپر انٹیلی جنس مستقبل میں عالمی طاقت کا اہم عنصر بنیں گے۔

امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے تو امریکا میں مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایران کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ایرانی قیادت اقتدار کے حصول کے لیے باہمی اختلافات میں الجھی ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے تیسرے ملک میں مجرموں کی ملک بدری سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مجرموں کی ملک بدری کے معاملے پر قانونی جنگ جاری رکھے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مسافر طیارے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ ان کے مطابق اسرائیل جانے والے ایک طیارے کو تباہی سے بچا لیا گیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے انتخابی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اسے دھاندلی زدہ قرار دیا اور کہا کہ سپر انٹیلی جنس کے میدان میں امریکا چین سے واضح طور پر آگے ہے۔

تہران :ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی شرائط پر امریکا کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو کابینہ اجلاس کے دوران امریکی جواب موصول ہونے کی تصدیق کی، تاہم اس کے مندرجات ظاہر نہیں کیے گئے۔

فاطمہ مہاجرانی کے مطابق عباس عراقچی نے اجلاس میں اپنے حالیہ دورۂ نیویارک پر بھی بریفنگ دی، جہاں انہوں نے یورپی اور خلیجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی جانب سے امریکا کو پیش کی گئی شرائط پر بھی کابینہ کو آگاہ کیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کا معاملہ جاری جنگ کے خاتمے اور سفارتی مذاکرات میں پیش رفت سے منسلک ہے۔ تاہم امریکی جواب کی تفصیلات سامنے نہ آنے کے باعث آئندہ اقدامات کے حوالے سے صورت حال ابھی واضح نہیں۔

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا نے مسلمانوں کے دو اہم مذہبی تہواروں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو ریاستی قانون میں شامل کرتے ہوئے انہیں باضابطہ سرکاری شناخت دے دی ہے۔

امریکی میڈیا FOX40 کے مطابق گورنر گیون نیوسم نے اسمبلی بل AB 2017 کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ قانون 10 ستمبر سے نافذ ہوگیا۔ قانون سازی کا مقصد عیدین کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے مناسب سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے قانون کے تحت مسلمان ملازمین عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی دستیاب بامعاوضہ چھٹی استعمال کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے انہیں مذہبی اجتماعات اور دیگر عید کی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔

AB 2017 رواں سال مارچ میں رکن اسمبلی میٹ ہینی نے مسلم کمیونٹی اور متعلقہ تنظیموں کے تعاون سے پیش کیا تھا۔ قانون کی منظوری کے بعد دونوں عیدوں کو کیلیفورنیا کے ریاستی قانون میں باقاعدہ جگہ مل گئی ہے۔

میٹ ہینی کے مطابق کیلیفورنیا میں امریکا کی بڑی اور متحرک مسلم کمیونٹی آباد ہے، اس لیے یہاں مسلمانوں کی مذہبی روایات اور تہواروں کو تسلیم کیا جانا اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدین کی ریاستی سطح پر شناخت سے مسلم خاندانوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے کے دوران کام سے متعلق غیر ضروری مشکلات کا سامنا کم ہوگا۔

قانون میں صرف عیدین کی شناخت تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ اسکولوں اور سرکاری اداروں کو بھی مسلمانوں کی مذہبی ضروریات کو مدنظر رکھنے کی گنجائش دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے عید کے اجتماعات اور مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے مناسب انتظامات پر غور کر سکتے ہیں۔

عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے جبکہ عیدالاضحیٰ ذوالحجہ میں آتی ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دونوں تہوار مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

کیلیفورنیا کمیشن کے چیئرمین جیسن پگیو نے کہا کہ AB 2017 ریاستی اداروں کی جانب سے ان مختلف کمیونٹیز کی روایات کو تسلیم کرنے کی عکاسی کرتا ہے جن کے لیے وہ خدمات انجام دیتے ہیں۔ ان کے مطابق عیدین کو قانونی شناخت دینا ریاست میں موجود مذہبی اور ثقافتی تنوع کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔

قانون کے نفاذ کے بعد کیلیفورنیا میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ ریاستی قانون کے تحت تسلیم شدہ مذہبی تہوار بن گئے ہیں، جبکہ مسلمان ملازمین موجودہ بامعاوضہ چھٹیوں کے ذریعے عید کی مذہبی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکام نے ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، تاہم انہوں نے رابطوں کی نوعیت اور ممکنہ پیش رفت سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

 اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ بہت جلد جیت لے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد گیس کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔

 ٹرمپ نے برطانیہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد رہائی پر بھی ردعمل دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان افراد کو رہا نہ کرتے۔

 دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی نیویارک میں ثالثوں سے ملاقات بھی متوقع تھی۔

 امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران ثالثوں کے ذریعے ہونے والے رابطوں کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مذاکرات کے نتیجے میں کسی معاہدے یا جنگ بندی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

واشنگٹن: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی امریکی محکمہ خارجہ آمد پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

فیصل بن فرحان اور مارکو روبیو نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...

    پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...

آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...

ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت 10 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے، شیڈول جاری

جوہانسبرگ  :آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور بھارت گروپ ...

ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کے درمیان تین مقابلے ممکن

 جوہانسبرگ : آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے نئے فارمیٹ کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ہی ٹورنامنٹ میں ...

پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں برانز میڈل حاصل کرلیا

جاپان : ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے ایک اور میڈل آگیا، شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر ...

پاک بھارت کرکٹ: بڑے فائنلز میں ہونے والے یادگار مقابلے

لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے ہمیشہ شائقین کی خاص توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ اگرچہ دونوں ٹیموں کے درمیان مختلف فارمیٹس میں متعدد میچز کھیلے جاچکے ہیں، تاہم بڑے ٹورنامنٹس کے فائنلز میں ان کا آمنا سامنا نسبتاً ...